حیدرآباد، 3 ؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )تلنگانہ کے بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ نے مبینہ آئی ایس آئی ایس ماڈیول میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کئے گئے حیدرآباد کے پانچ مسلم نوجوانوں کو پارٹی کی طرف سے قانونی امداد کی پیشکش کرنے پر ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین کو فورا گرفتار کرنے کا آج مطالبہ کرڈالا ۔سنگھ نے الزام لگایا کہ تلنگانہ کی ٹی آر ایس حکومت مجلس اتحادالمسلمین کی حمایت کرتی ہے اور مجلس دہشت گردوں کی حمایت کرتی ہے۔اپنے متنازعہ بیانات کے لیے مشہور بی جے پی ممبر اسمبلی نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایم آئی ایم کی منظوری کو ختم کرے۔سنگھ نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں دعوی کیاکہ ایک طرف وزیر اعظم نریندر مودی دہشت گردی سے نمٹنے کی خاکر حمایت حاصل کرنے کے لیے دنیا کا دورہ کر رہے ہیں، دوسری طرف تلنگانہ کی ٹی آر ایس حکومت ایم آئی ایم کی دوست ہے جس کی دوستی دہشت گردوں کے ساتھ ہے۔مبینہ طور پر نفرت پھیلانے کے سلسلے میں بی جے پی ممبر اسمبلی کے خلاف پہلے کئی معاملات درج کئے جا چکے ہیں۔سنگھ نے یہ بھی دعوی کیا کہ تلنگانہ پولیس سوئی ہوئی ہے اور حیدرآباد پولیس نے ایم آئی ایم کی ہدایت پر صرف کچھ ہی علاقوں میں تلاشی مہم چلائی تھی۔